اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صدیق جان کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
منگل کو پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آنسو گیس کا شیل برآمد کرنا ہے۔صدیق جان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کا مؤکل 10 صحافیوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس سے 50 میٹر دور ایک عمارت کی چھت پر کوریج کر رہے تھے۔
وکیل کے مطابق صدیق جان شیلنگ سے بے ہوش ایک سی ٹی ڈی اہلکار کو پانی پلاتے رہے جب پولیس والے کا ہوش بحال ہوا تو اس نے شیلنگ شروع کر دی جس پر صدیق جان نے اس کو منع کیا۔
صدیق جان کو عدالت پہنچا دیا گیا۔ pic.twitter.com/8EZBIFwmNc
— Rizwan Ghilzai (Student of Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) March 21, 2023
کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے عدالت میں کہا کہ کورٹ پہلے صحافیوں پر سائبر کرائم کے مقدمات درج کیے جاتے رہے اور اب دہشتگردی کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔ اگر انسداد دہشتگردی دفعات کو نہ روکا گیا تو اُن کے لیے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنا ممکن نہیں رہے گا، عدالت تحفظ دے۔
صدیق جان کا تمام صحافی برادری کا شکریہ، عدالتی احکامات پر سی ٹی ڈی پولیس نے صدیق جان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے تحویل میں لے لیا #TheVerified pic.twitter.com/XLGb5J9YyL
— The Verifíed (@TheVerifLive) March 21, 2023
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق جان نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز نہیں دبائی جا سکتی
جو بات کی تھی اس پر قائم ہوں اور ڈٹا ہوا ہوں ،باقی باتیں بعد میں ہوں گی، صدیق جان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا #TheVerified pic.twitter.com/TFBC0Rhtjw
— The Verifíed (@TheVerifLive) March 21, 2023
Comments are closed.