راولپنڈی کے نرنکاری بازارمیں ہولناک آتشزدگی،5 دکانیں جل گئیں

آگ پر قابو پا لیا گیا،آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا کسی دیگر وجہ سے اس کا تعین کیا جا رہا ہے:ریسکیو حکام

راولپنڈی کے نرنکاری بازار میں ہولناک آتشزدگی۔ ڈیکوریشن کی دکان میں لگنے والی آگ نے پلازے میں دیگر 4 دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔جس سے آگ پھیل گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ دوبارہ نہ بھڑکے اس فائر بریگیڈ کا عملہ موجود رہے گا۔آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا کسی دیگر وجہ سے اسکا تعین کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.