ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہیں، میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، خرم شیر زمان

پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ممبرشپ کارڈ سب کو دیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں میئر پی ٹی آئی کا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہے، پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ممبرشپ کارڈ سب کو دیا گیا ہے، یہ خاص قسم کا کارڈ ہے جس میں مکمل ڈیٹا ہے، کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آج ایک بہت بڑا خواتین کنوینشن ہو رہا ہے، کل مجھے عمران خان نے زمان پارک بلایا تھا، چیئرمین نے مجھ سے تمام امیدواروں کی تفصیلات لی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، عمران خان نے کراچی کے منصوبوں پر گفتگو کی۔

Comments are closed.