عبداللہ خان سنبل کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا

اسلام آباد : حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل کرتے ہوئتے عبداللہ خان سنبل کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے۔ کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ دویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل نئے چیف سکرٹری پنجاب ہوں گے۔

Comments are closed.