پی ٹی آئی کے استعفے منظور کریں، مریم نواز کا حکومت کو مشورہ
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فوری آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے، مریم نواز
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے اور پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فوری آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات چیت کی گئی۔
پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منانے اور الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.