عدالتی فیصلہ قبول،عوام ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے، عمران خان

نظر آرہا ہے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،حقیقی آزادی کےلئے جیل چھوٹی چیز ہے،جان قربان کرنے کےلئے تیار ہوں،عام انتخابات کا اعلان نہ کیا تو پوری قوم کو سڑکوں پرآنے کی کال دوں گا، عمران خان کا گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب

گجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں کال دوں گا۔پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے۔ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔گوجرانوالہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا قوم کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کروں گا۔تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے،ضلعی تنظیموں سے کہہ دیا ہے کہ میری کال کا انتظار کرو اور تیاری رکھو۔ میں تیاری کر رہا ہوں، کبھی بھی کال آ سکتی ہے۔اگر حکومت نے عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر آنے کی کال دوں گا۔یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔عوام ان سے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کیلئے جیل چھوٹی چیز ہے۔جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے سمجھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم سڑکوں پر آ گئی۔ملک کی تاریخ میں کبھی عوام اس طرح سڑکوں پر نہیں نکلے۔ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ 20 لاکھ ٹن ہم نے گندم خریدنی تھی۔امریکا کے ڈر سے انہوں نے روس سے گندم اور سستا تیل نہیں لیا۔انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔یہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں۔ان کے پیسے باہر پڑے ہیں جو باہر سے حکم ملے گا وہ کریں گے۔ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نااہل کیا جائے۔

Comments are closed.