رواں مالی سال ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل
سیلاب کے باعث ملکی معیشت مزید دباو کا شکار، معاشی شرح نمو 5 سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا امکان
اسلام آباد : سیلاب سے تباہ حال ملکی معیشت مزید دباو کا شکار ہوگئی ۔ ایف بی آر کے لیے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگیا۔حکومت پاکستان آئی ایم ایف سےٹیکس ہدف پر نظرثانی کی درخواست کرے گی۔
ایف بی آر کے لیے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف 7 ہزار 470 ارب روپے مقرر کیا گیاتھا تاہم سیلاب نے اس کا حصول تقریباً ناممکن بنا دیاہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب کے باعث صنعتوں کی پیداوار اور آمدن میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ زراعت اور لائیو اسٹاک سے خام مال حاصل کرنے والی چمڑے اور ڈیری کی صنعت کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجبکہ انفرادی آمدن میں بھی کمی ہوگی ۔ سیلاب سے اب تک کے تخمینے کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد مويشی سیلابی ریلوں میں بہہ چکے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے طے شدہ ٹیکس ہدف پر نظرثانی کی درخواست کرے گی۔
Comments are closed.