اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں نو مئی کے حملوں کے منصوبہ ساز کے خلاف فوجی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملٹری ایکٹ اسی لیے بنا ہے کہ جب اس علاقے میں کوئی آدمی داخل ہو کر کوئی جرم کرے گا، بھلے اس نے یونیفارم پہنی ہو یہ سویلین ہو، تو اس کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہی ہونا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم جس کی منصوبہ بندی، جس کے کہنے پر ہم نے یہ کیا ہے، تو وہ جو بھی ہے اس میں آئے گا۔ ابھی سارے عمل کو 20، 25 روز ہوئے ہیں۔ میرا خیال ہے اس میں دو، تین ہفتے اور لگیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں جو نفرت، افراتفری، معاشی پالیسی کی بدحالی اور عدم استحکام ایک ہی بندہ ہے، ان کی سو فیصد پلاننگ تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جناح ہاؤس پر لوٹ مار سے قبل گولی چلانے یا قانونی کارروائی کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ملزمان نے بتایا کہ انھیں کیسے اور کس نے موٹیویٹ کیا۔
Comments are closed.