شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

قبائلی عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا سراہا ہے۔ افواج پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امن ا ومان کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی، ترجمان پاک فوج

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے،ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا سراہا ہے۔ افواج پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امن ا ومان کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔

Comments are closed.