شیخ رشید کی مشکلات میں اضافہ، کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج
شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے،ایف آئی آر کا متن
کوئٹہ : سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی اصغر کی مدعیت میں تھانہ بیروٹ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.