ضمنی انتخابات کا التوا:الیکشن کمیشن کی مشاورت، کل اہم اجلاس

الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست پرمزید مشاورت کے لیے پنجاب۔خیبر پختونخوا۔سندھ کے چیف سیکرٹریز۔آئی جیز۔سیکرٹری داخلہ۔سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو طلب کر لیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی و بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کےلئے ملتوی کرنے کی وزارت داخلہ کی درخواست پرمزید مشاورت کے لیے پنجاب۔خیبر پختونخوا۔سندھ کے چیف سیکرٹریز۔آئی جیز۔سیکرٹری داخلہ۔سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ضمنی وبلدیاتی انتخابات 3 ماہ کےلئے ملتوی کرنے کی وزارت داخلہ کی درخواست پرغورکےلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے خط کا جائزہ لیا۔

الیکشن کمیشن کل 2 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کریگا۔حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

Comments are closed.