پاک افغان باڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں نے افغان سرزمین سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید ہوگیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ پاکستان موثر بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ مسلسل افغان حکام کے سامنے اٹھاتا آرہا ہے، افغان حکام سے کئی باررابطہ کرکے کراس بارڈر دہشت گرد حملوں کے تدارک کے لئے بھی کہا جا چکا ہے۔
Comments are closed.