افغانستان طالبات کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے ، پاکستان

پاکستان کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آبا د: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں کہ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔اس معاملے پر پاکستان کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔ ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

Comments are closed.