عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہو گا، پرویزخٹک

عمران خان کے خلاف توشہ حانہ کا فیصلہ غلط ہے،عمران خان آئندہ الیکشن نوشہرہ سے لڑیں گے،ملکی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، انہیں ٹھیک کرنا ہوگا، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا نوشہرہ میں خطاب

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہوگا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، انہیں ٹھیک کرنا ہوگا، حکومت مزید قرضہ لے رہی ہے جس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پرویزخٹک ںے کہا کہ حکومت کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے الیکشن کیلئے تیار نہیں ہے، 2018 کے الیکشن سے ہم نے زیادہ ووٹ لیے ہیں اور عمران خان گیارہ پارٹیوں کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔پنجاب کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے خلاف توشہ حانہ کا فیصلہ غلط ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا عمران خان آئندہ الیکشن نوشہرہ سے لڑیں گے۔

Comments are closed.