بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ، منڈا ہیڈورکس منہدم ہو گیا
چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئی ۔ آئندہ چند گھنٹوں میں چارسدہ کی آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آجائے گی۔
پشاور : خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی۔ چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈورکس منہدم ہو گیا۔
چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئی ۔ آئندہ چند گھنٹوں میں چارسدہ کی آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آجائے گی۔
چھبیس اگست رات گیارہ بجے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ہے۔
Comments are closed.