اسلام آباد۔ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےمائیکرو سافٹ کیساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے کی تجدید کردی ہے ،ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ مل کر نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے میں تعلیمی ادارو ں کی مدد کر یں گے۔ ای ٹی اے فریم ورک کے تحت مائیکروسافٹ یونیورسٹیوں کیساتھ درس و تدریسی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔معاہدے کے تحت سٹوڈنٹ ہیکاتھون ، فوکسڈ ٹیکنالوجی بوٹ کیمپز ، امیجین کپ اور ملک بھر میں 200 سے زیادہ اداروں کیلئے ایک سے زیادہ آن لائن ٹریننگ سیشن جیسے ٹیکنالوجی کو اپنانے میں براہ راست مدد ملے گی ۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ورچوئل سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ اپنے فنانس اینڈ آپریشنز اور کیمپس مینجمنٹ کی ضروریات کیلئے یونیورسٹیوں کو مشاورت فراہم کرے گا۔کووڈ19پاکستان کے تعلیمی شعبے کیلئے بہت سارے چیلنج لایا لیکن مائیکرو سافٹ کی مدد سے ہم سر خرو ہو ئے۔ ہم ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ نظام تعلیم کو تبدیل کرنے کے سفر پر گامزن ہیں۔
جبران جمشید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم سیکھنے اور تعلیم دینے کے طریقہ کار میں ٹیکنالوجی کو ایک ساتھ جوڑ کر ڈیجیٹل پاکستان وژن کا عروج دیکھ رہے ہیں ۔مائیکروسافٹ فروغ تعلیم ، طلباء کی رہنما ئی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر تا رہے گا ۔مائیکروسافٹ اپنے فنانس اینڈ آپریشنز اور کیمپس مینجمنٹ حل کی ضروریات کیلئے مائیکروسافٹ ڈائنامکس 365پلیٹ فارم کو اپنانے کے لئے یونیورسٹیوں کو مشاورت فراہم کریگاجو یونیورسٹیوں ، کالجوں کو انکے بنیادی انتظامی اور آئی ٹی افعال کو اگلی نسل میں منتقل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔
وبائی امراض کے دوران ، ایچ ای سی اسی اقدام کی حمایت کرنے کے لئے مائیکروسافٹ نے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر 100 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور000 500سے زیادہ طلبا کو مائیکرو سافٹ ٹیموں کے ایک ڈیجیٹل مرکز میں لانے کیلئے تعاون کیا جو گفتگو کا مواد ، اسائنمنٹس ، اور ایپس کو ایک جگہ پر لاتا ہے ، تاکہ معلمین کو متحرک سیکھنے کے ماحول پیدا ہوسکیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیموں کا پلیٹ فارم ماڈل کے ساتھ بھی بہتر کام کرتا ہے ، جسے بیشتر یونیورسٹیاں اپنے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
Comments are closed.