کے پی کے ایڈہاک ٹیچرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان معاہدہ، احتجاج ختم

اسلام آباد : خیبر پختونخوا سے آئے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائے جانے پر بنی گالہ سے احتجاج ختم کردیا۔مظاہرین کے قائد عطا الرحمان نے کہا کہ ہمارے چاروں بنیادی مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے رہائشگاہ کے باہر خیبر پختونخوا سے آئے اساتذہ تین روز سے مستقلی کے مطالبات لیے سراپا احتجاج تھے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانیوالے اسد عمر سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کی گاڑیوں کو روکا۔مظاہرین نے عمران خان کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش بھی کی۔تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکے رکھا۔

تاہم بعد میں علی محمد خان اورمراد سعید نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔مظاہرین کے قائد عطا الرحمان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری اورمعاہدے پرمشکورہیں۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریری معاہدے میں اساتذہ کے بنیادی مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں۔احتجاج کرنا آپ کا جمہوری حق ہے۔ہم نے گزشتہ روز ہی وزیراعلیٰ کو آپ کے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا۔

Comments are closed.