اے این پی امن کےساتھ، افغان عوام ملک کے اصل مالک ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام ہی افغانستان کے اصل مالک ہیں، امن کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے چین کے سفیر نونگ رونگ اور جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی، سی پیک اور خطے بالخصوص افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن کے ساتھ کھڑی ہے، امن کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام ہی افغانستان کے اصل مالک ہیں۔

Comments are closed.