پاک فضائیہ دشمن کےاسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے مرعوب نہیں ہوگی، ایئر چیف

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آج آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جے ایف 17 بی (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ایف 16 طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔  بعد ازاں زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئرچیف نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا۔ پاک فضائیہ میں جے ایف 17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقراررکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان ایئر فورس کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران کیا گیا۔ ائیرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Comments are closed.