افسوس ہمارے جانے کے بعد وفاق نے صحت کارڈ پر توجہ نہیں دی، عمران خان

ڈیلوری کے دوران خواتین کی اموات زیادہ ہوتی ہیں۔ ڈیلوری کیلئے سب سے زیادہ اموات پاکستان میں ہوتی ہیں، عمران خان کی میانوالی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے ہماری حکومت جانے کے بعد وفاق نے ہیلتھ کارڈ پر توجہ نہیں دی۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر دیہات میں بھی جانا شروع ہو گیا ہے۔ غریب پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکتا۔ امیر ممالک کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانوالی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا۔عمران خان نے زمان پارک لاہور سے ہی اسپتال کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈیلوری کے دوران خواتین کی اموات زیادہ ہوتی ہیں۔ ڈیلوری کیلئے سب سے زیادہ اموات پاکستان میں ہوتی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پانی کا منصوبہ لوگوں کی ضرورت ہے۔ ہیلتھ انشورنس پر اب تک 30ارب روپے خرچ ہو چکا ہے

عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت گئی وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ پر توجہ نہیں دی۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر دیہات میں بھی جانا شروع ہو گیا ہے۔ غریب پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکتا۔ امیر ممالک کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت نہیں۔ اپنی حکومت میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ  پر ہوتی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ہماری حکومت جانے کے بعد وفاق نے ہیلتھ کارڈ پر توجہ نہیں دی۔

اس سے پہلے عمران خان سے غیر ملکی جریدوں کے نمائندگان کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے تمام اداروں سے بہترین تعلقات، غیر آئینی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ عوام پر بڑھتی مہنگائی کے بوجھ نے غربت کی شرح میں کئی گناہ اضافہ کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا سے بہترین تعلقات کے خواہاں، ملکی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.