علیمہ خان نے بیرون ملک جائیدادیں خیراتی رقم سےنہیں بنائیں، وکیل

اسلام آباد: علیمہ خان کےوکیل کا کہنا ہےکہ ان کی موکلہ کے ذرائع آمدن کسی خیراتی رقم پرمشتمل نہیں،انہوں نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کر بنائیں، جس میں انکے شوہر کا بھی حصہ ہے۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

علیمہ خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ٹیکس کے معاملے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان نے واجب الادا ٹیکس کا کچھ حصہ ادا کر دیا ہے، ان کے ذرائع آمدن کسی خیرات رقم پر مشتمل نہیں، اس حوالے سے تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کر بنائیں، بیرون ملک جائیدادوں میں علیمہ خان کے شوہرکا بھی حصہ ہے،،،پاکستان سے پیسے بینکوں کے ذریعے بھجوائے گئے۔علیمہ خان ٹیکسٹائل سے متعلق ایک کمپنی میں 50فیصد کی حصے دار ہیں، کمپنی قانونی تقاضوں کے تحت بنائی گئی، بیرون ملک بینکوں سے قرضے لیئے گئے۔بیرون ملک جائیدادوں کی مجموعی قیمت 7.25 کروڑ روپے ہے۔

Comments are closed.