سپریم کورٹ آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے بعد کمرہ عدالت کے باہر تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نوشین افتخار نے عدالت سے باہر نکلتے ہوئے علی اسجد ملہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلقے میں دوبارہ انتخاب کے لئے تیار ہیں، الیکشن لڑنا پڑے گا آپ تیار رہیں، جواب میں علی اسجد ملہی نے نوشین افتخار کو دعوت دی کہ آئیں چائے پیتے ہیں، جس پر نوشین افتخار نے کہا کہ چائے کو چھوڑیں الیکشن کی تیاری کریں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ن لیگ کی ڈسکہ سے امیدوار کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حلقے میں دوبارہ انتخاب کے لئے تیار ہیں، علی اسجد ملہی الیکشن سے بھاگیں مت، دوبارہ الیکشن تو ہو کر ہی رہے گا۔
Comments are closed.