علی حیدر گیلانی نے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

اسلام آباد:یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں ویڈیو کو ٹمپرڈ قرار دیدیا۔علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اپنی ویڈیو کا اعتراف کیا تاہم تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ ٹمپرڈ ہے ، وہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ووٹ کیلئے کسی پر دباو ڈالا نہ رشوت کی پیشکش کی، جعلی ویڈیو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے۔

علی حید رگیلانی نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف سے متعلق ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں ، پریس کانفرنس میں ویڈیوز کا کوئی اعتراف نہیں کیا ،میڈیا سے گفتگو کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے وکیل کو بھی تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔

تحریر ی جواب میں علی حید گیلانی نے مزید کہا کہ ڈسکہ اور ویڈیو اسکینڈل کیس کے حقائق میں بہت فرق ہے،درخواست گزاروں نے سنی سنائی باتوں پر انحصار کیا ہے ،لہذا ویڈیو اسکینڈل سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کی جائیں،الیکشن کمیشن کیس کی مزیدسماعت 27 اپریل کو کرے گا۔

Comments are closed.