لاہور : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کوحراست میں لے لیاگیا۔علی زیدی کو خیابان راحت میں واقع دفتر سےحراست میں لیاگیاہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ علی زیدی کو گرفتارکرلیا گیاہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی عرفان بلوچ نےدعویٰ کیا ہے کہ سائوتھ زون پولیس نےعلی زیدی کوحراست میں نہیں لیا۔عرفان بلوچ نے کہا کہ علم نہیں کہ پی ٹی آئی رہنما کو کس نے گرفتار کیا،دوسرے علاقے کی پولیس ساوتھ زون میں کارروائی کرسکتی ہے ،مگر کسی تھانے میں دیگر زون کی پولیس کی انٹری بھی موجود نہیں۔
عمران خان کی جانب سے علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے،علی زیدی اور علی امین سمیت 3ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار اور اغوا کیاگیا ۔
Comments are closed.