وفاقی وزیر اورتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مزار ِقائد کی بے حرمتی کرنے والے اوباشوں کے خلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے، قانون کا نفاذ ہرحال میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل میں ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت ان کے ساتھ کوئی زبر دستی کی گئی نہ ہی دروزاہ توڑا گیا ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے انہیں کوئی ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی ۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ خالی نعروں سے ووٹ کو عزت ملتی ہے نہ ووٹرز کا حق محفوظ ہوتا ہے، قوم کرپٹ سیاست دانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہے کہ قائداعظمؒ کے مزار پر ہلڑبازی ناقابل برداشت ہے، کیپٹن (ر) صفدرنے پاکستان اورعوام کی توہین کی ہے اس لیے وہ گرفتارہوئے۔ انہوں نے کہاکہ کیپٹن صفدر کو کس نے گرفتارکیا، اسے بھول جائیں، صرف ان کا جرم دیکھا جائے۔
Comments are closed.