پی آئی اے کے سارے پائلٹس ادارہ چھوڑنے کےلئے تیار

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سارے پائلٹس ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ڈی جی سی اے اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ پائلٹس کی تنخواہوں پر تقریباً 35 ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو بریفنگ میں کہا کہ پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ اکثر فلائٹس کی منسوخی کا آپ سنتے ہیں تو وہ اسی وجہ سے ہوتی ہے۔

Comments are closed.