پٹرول، بجلی اورگیس پر تمام سبسڈیز ختم کرکے بنیادی قیمت میں اضافہ کیاجائے گا، آئی ایم ایف
پاکستان اور آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ پر رضامند، توانائی شعبے کی سبسڈیز ختم ، ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہوگا،پاکستان کی آئی ایم ایف کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی
اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ، آئی ایم ایف کو ستائیس نکاتی ایکشن پلان پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی گئی ۔ نیوز ڈپلومیسی نے دستاویزات حاصل کرلیں۔
نیوز ڈپلومیسی کو حاصل دستاویزات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اورگیس پر تمام سبسڈیز ختم کرتے ہوئے بنیادی قیمت میں اضافہ کیاجائے گا، پٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف شرائط کی روشنی میں اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
لیٹر آف انٹینٹ میں پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کودرآمدی اشیاء پر عائد پابندی پر بھی جنوری 2023 میں نظرثانی کی یقین دہانی کروا دی ہے ،خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا اور گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کے نظام میں بھی بہتری لائی جائے گی۔
Comments are closed.