لاہور : پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما علیم خان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ کون ڈیڈ آن آرائیول ہے اور کس کا دی اینڈ ہے۔
علیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ محترم قریشی صاحب، عزت ذلت تو صرف اللہ کے پاس ہے اور اسی کو معلوم ہے کہ کون ڈیڈ آن آرائیول ہے اور کس کا دی اینڈ ہے۔
گذشتہ روز شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان استحکام پارٹی کے بارے میں کہا تھا کہ اس نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو رہی ہے اور الیکشن ہونا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
Comments are closed.