قتل کے منصوبے کا الزام: آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
عمران خان کے الزامات کی قومی و عالمی میڈیا پر بھرپور تشہیر ہوئی، عمران خان نے آصف زرداری کے دہشتگردوں سے روابط کا دعوی کیا۔ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے آصف زرداری کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، لیگل نوٹس کا متن
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے الزامات لگانے پرعمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں، معافی نہ مانگی تو 10ارب روپے ہرجانے کا کیس کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہر دورمیں دہشتگردی کا سامنا رہا ہے،آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، انہوں نے کرپشن کے جھوٹے مقدمے میں آٹھ سال جیل کاٹی، جو مقدمات بنائے گئے وہ ثابت نہیں ہوئے، عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے آصف علی زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی،ملک کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کے الزامات کی قومی و عالمی میڈیا پر بھرپور تشہیر ہوئی، عمران خان نے آصف زرداری کے دہشتگردوں سے روابط کا دعوی کیا۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو دہشتگرد حملے میں شہید ہوئیں۔
آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر رہ چکے ہیں، آصف زرداری کا تعلق ملک کے معروف سیاسی خاندان سے ہے، عمران خان کے جھوٹے الزامات سے آصف زرداری کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.