راولپنڈی : چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور و اٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راولپنڈی طارق محمود مرتضی کی ہدایت پرواسا کے معذور ملازمین کے لیے اسپیشل کنوینئنس الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق واسا کے 31 معذور ملازمین کی تنخواہ میں سفری الاؤنس کی مد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فیصلے کی روشنی میں ادارے کے معذور ملازمین کو اب کنوینئنس الاؤنس 3440 روپے اضافے کیساتھ 2560 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے ماہانہ کر دیا گیا جو رواں ماہ کی تنخواہ سے ہی ملنا شروع ہو جائے گا۔ پالیسی سے مستفید ہونے والے ملازمین میں 30 مرد جبکہ ایک معذور خاتون شامل ہیں۔
اس موقع چیئرمین واسا / آرڈی اے نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں الاونس میں اضافے سے معذورملازمین کو ریلیف ملے گا ، کوشش ہوگی کہ ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔معذور ملازمین نے چیئر مین واسا سے ملاقات بھی کی اور اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع ایم ڈی واسا اور واسا ورکرز یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
Comments are closed.