ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا میں عالمی سمٹ کا انعقاداگلے مہینے ہورہا ہے جس میں صدر جوبائیڈن نے 40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔
پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت، چین، بنگلہ دیش کے سربراہان کو بھی سمٹ میں مدعو کرلیا گیا تاہم سمٹ میں پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی۔
معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ان دو کیٹگریز میں شامل نہیں جس کے باعث دعوت نہیں ملی، وزارت خارجہ کو سمٹ کے حوالے سے وضاحت کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو آن لائن اجلاس ہوگا۔
Comments are closed.