لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے امیر بلاج ٹیپو ٹرکاں والا جاں بحق

ذرائع کےمطابق ملتان روڈ پر واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا جہاں امیربالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

امیربالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع ہی پر مارا گیا۔

فائرنگ کے بعد امیربالاج ٹیپو اور دیگر زخمی دو افراد عثمان اکبر اور فردین بٹ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پوری کی بھاری نفری جناح اسپتال کے باہر تعینات کردی گئی تھی، اور امیربالاج ٹیپو کے رشتے داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال میں جمع ہوگئی تھی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.