پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

برطانوی وزیراعظم کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے چالان ہو گیا۔برطانوی وزیراعظم نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی۔آپ اپنے وزیراعظم تو دور کسی ڈی سی یا سی ڈی اے افسر کا چالان کر کے دکھائیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس

سپریم کورٹ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کردی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایمنسٹی سکیمز کے حوالے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے،برطانوی وزیراعظم کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے چالان ہو گیا۔برطانوی وزیراعظم نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی۔آپ اپنے وزیراعظم تو دور کسی ڈی سی یا سی ڈی اے افسر کا چالان کر کے دکھائیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ صوبہ کہتا ہے کہ یہ گاڑی ہمارے دائرہ اختیار میں آتی ،،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کسٹمز کے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سو رہے ہیں یا اپنی پوسٹیں بیچ رہے ہیں۔گاڑی کوئی جیب میں ڈال کر نہیں لاتا اور نہ ہی اڑ کر آتی ہے۔جب گاڑی آ جاتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔گاڑی آئی کیسے اس کا کوئی جواب نہیں۔آپ ذرا چمن بارڈر پر جائیں اور دیکھیں گاڑی کیسے آتی ہے۔سونا، چاندی کی سمگلنگ کی تو سمجھ آتی ہے گاڑی کیسے سمگل ہو سکتی ہے؟ ۔۔ابھی اسلام آباد کی سڑکوں پر عجیب نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔یہ گاڑیوں والے شاید بہت طاقتور لوگ ہیں نہ کسٹمز والے چیک کرتے ہیں نہ پولیس۔آپ نے قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ون ٹائم ایمنسٹی کوئی سو بار ہو چکی ہے،،ہر ادارہ ایمنسٹی دے رہا ہے۔ہم نالائق ہیں۔گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں۔۔ہم ایف بی آر سے ڈیٹا منگوا لیتے ہیں آج تک کتنی ایمنسٹی دی ہیں۔عدالت نے گاڑی ضبط کرنے کی پاکستان کسٹمز کی اپیل مسترد کردی۔۔پاکستان کسٹمز نے 1998 ماڈل کا ہینو ٹرک 2018 میں پکڑا تھا۔اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ پاکستان کسٹمز کے خلاف دیا تھا۔

Comments are closed.