آئندہ 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا:اسحاق ڈار

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

Comments are closed.