کوئٹہ : شاہراہ اقبال پر پولیس کی وین کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تحقیقاتی ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 4 جاں بحق افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، متاثرین کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
Comments are closed.