ترک اداکار انگین آلتان نے اعلان کیاہے ہے کہ وہ کاشف ضمیر اور پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ معاہدہ منسوخ کررہے ہیں۔ انگین آلتان نے کاشف ضمیر کے میڈیا بیانات پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔انھوں نے کہاہے کہ معاہدے کے تحت دی گئی مدت کے تحت کاشف ضمیر نے آدھی رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ کمپنی کے ساتھ میری اب کوئی وابستگی نہیں ہے۔
ترک اداکار نے کہاہے کہ پاکستان سے انھیں بے پناہ محبت ملی ہے ترکی اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور دوستانہ تعلقات بڑھانےکے لئے پرعزم ہیں
دوماہ قبل انگین آلتان کاروباری دورے پر پاکستان آئے تھے جب انھیں کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا۔جس میں کاشف ضمیر اور اداکار کے درمیان 10 لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔ کاشف ضمیر پر متعدد الزامات ہیں پولیس نے انھیں گرفتاربھی کیاتھا۔
Comments are closed.