راولپنڈی : منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر نے کہا ہے کہ خان پور ڈیم کینال کی سالانہ بھل صفائی کا کام 15 فروری سے 25 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ اس دوران خان پور ڈیم سے واٹر سپلائی معمول سے کم ہو گی اور یومیہ 60 لاکھ گیلن سی کم ہو کر 30 لاکھ گیلن یومیہ مہیا ہوگی۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر نے کہا ہے کہ خان پور ڈیم کینال کی سالانہ بھل صفائی فروری کے مہینے میں کی جاتی ہے جس کا بنیادی مقصد کینال میں پانی کے بہاؤ میں آنے والی رکاوٹوں اور لیکجز کو ختم کرنا ہے۔ بھل صفائی کا کام سی ڈی اے ، واسا اور کنٹونمنٹ بورڈ مل کر رہے ہیں اور آئندہ دس دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاٿر ہوگی ان علاقوں میں پیر ودھائی، ڈھوک منگٹال، ڈھوک حسو، خیابان سر سید، شمس آباد، ڈبل روڈ کے علاقے شامل ہیں۔ ان آبادیوں کو پانی کی سپلائی معمول سے کم ہو گی۔ اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ ان دنوں میں پانی کو احتیاط سے استعمال کریں اور اشد ضرورت کیلئے پانی کا ذخیرہ کر لیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ بھل صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کر نے کی کو شش کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں صارفین سے اپیل ہے کہ واسا کے ٹال فری نمبر 1334 یا قریبی شکایت سینٹر پر اطلاع دیں۔ واسا اپنے صارفین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Comments are closed.