بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔
کمپنیوں کےصارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کی ہے جو کہ 81 ارب 50 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی، حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
Comments are closed.