سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے سندھ ہائیکوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کی ایک سال کیلئے بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور محترمہ ثنا اکرم منہاس بھی ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائیکوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

Comments are closed.