عمران خان کی شہباز کیخلاف اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی کی منظوری
سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کو جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس۔وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔عمران خان نے رہنماؤں کو جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس زمان پارک لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کی پارٹی رہنماوں کو ہدایت کردی۔
عمران خان اور پرویز الہی کی کل زمان پارک میں ملاقات ہوگی جس میں نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت ہوگی عمران خان مشاورت کے بعد پرویزالہی کو نگران سیٹ اپ کے لئے نام دیں گے عمران خان نے عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لئے ۔تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ امیدوار کو جلد ہی گرین سگنل دیکر انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
Comments are closed.