مری سمیت پنجاب کے 5 نئے اضلاع بنانے کی منظوری
2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا،نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، وزیراعلی پنجاب
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا،نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے ضلع بنانے کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی pic.twitter.com/Ch2Xdwc5mR— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) October 14, 2022
نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے اورنئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔
محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔
Comments are closed.