اسلام آباد : نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گراتے ہوئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا ۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون 2023 تک وصول کیا جائے گا ۔ اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا ۔ اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں ۔ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے گا ۔ سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا ۔ اضافی سرچارج کی مد میں مارچ تا جون 75 روپے وصول کئے جائیں گے۔
Comments are closed.