لاہور ہائیکورٹ کے گیارہ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل  کمیشن نے دی تھی،جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد،جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق،جسٹس عابد حسین ، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اورجسٹس راحیل کامران شیخ کو بھی مستقل کر دیا گیا

 اسلام آباد : پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے لاہور ہائیکورٹ کے گیارہ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دےدی۔ تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل  کمیشن نے دی تھی۔

سینیٹر اعظم سواتی کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اعظم سواتی نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے گیارہ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل  کمیشن نے دی تھی۔ مستقل کئے جانےوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد،جسٹس احمد ندیم ارشد شامل ہیں۔جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق،جسٹس عابد حسین ، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس راحیل کامران شیخ کو بھی مستقل کر دیا گیا

Comments are closed.