فوج اورعدلیہ سوچے کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں، عمران خان
اگرپاکستان نیچے چلا گیا تو سب جوابدہ ہوں گے،حیران ہوں کہ تاجرکیوں خاموش بیٹھے ہیں؟،کسانوں کو بھی اپنی آوازبلند کرنا ہوگا:ویڈیولنک خطاب،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان کے مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے ادارے فوج اور عدلیہ سوچیں کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں۔ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان نیچے چلا گیا تو سب جواب دہ ہوں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ تاجرکیوں خاموش بیٹھے ہیں؟ کسانوں کو بھی اپنی آوازبلند کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثرپالیسوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔
Comments are closed.