راولپنڈی :آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں کی تردیدکر دی۔وضاحتی بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کےلئے ششماہی تقریب ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔
Comments are closed.