آرمی چیف کی چینی وزیردفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے پر چینی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان اور فوج کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ دینا ہے، چینی وزیر دفاع نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ پاکستان اور پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبے کیلئے سکیورٹی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کیلئے آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سی پیک منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےامدادی کارروائیوں میں فنی مدد کو تیار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کے امدادی و بحالی کاموں کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے پر چینی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.