راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے امن و امان کی بہتر صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں کاروباری برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے۔ کاروباری طبقہ امن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔
ترجمان کے مطابق وفد کے ارکان نے قیام امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے ۔ جبکہ وفد کے ارکان نے عزم کیا ہے کہ وہ ملکی معاشی صورت حال کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.