آرمی چیف اپنے 2 لوگوں کےخلاف ایکشن لیں،عمران خان کی اپیل
شہبازگل اوراعظم سواتی پرتشدد ہوا، انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت چیف جسٹس نہیں کریں گے تو کون کرے گا،ارشد شریف کو کون دھمکیاں دیتا تھا،اس کی والدہ سے پوچھیں،اللہ نے مجھے ہرنعمت سے نواز ہے،70 سال کی عمر میں سڑکوں پرکیوں آنا پڑا؟،مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی، عمران خان کا شاہدرہ میں خطاب، لانگ مارچ کا دوسرے دن پڑائو کامونکی
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کا دوسرا دن ہے۔لانگ مارچ شاہدرہ سے کامونکی گیا جو آج کا آخری پوائنٹ ہے۔شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے ہرنعمت سے نواز ہے۔70 سال کی عمر میں سڑکوں پرکیوں آنا پڑا؟۔مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی۔
عمران خان نے کہا کہ غلام کی پرواز کبھی اونچی نہیں ہوتی۔غلام کی پرواز نیچے ہوتی ہے۔اعظم سواتی کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیاگیا۔کیا سینیٹر کے ساتھ غی انسانی سلوک مناسب ہے۔ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔غیر انسانی سلوک کے مستحق نہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت چیف جسٹس نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔پہلے نواز شریف چورتھا اب وہ کیسے شفاف ہوگئے ؟۔شہباز گل پر جب تشدد کیا گیا اس وقت ایکشن لیا جاتا تو اعظم سواتی پر ظلم نہ ہوتا۔یہ جو کر رہے ہیں یہ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس صاحب اس پر ایکشن لیں ہم انسانی معاشرے میں رہ رہے ہیں۔ارشد شریف کو کون دھمکیاں دیتا تھا، اس کی والدہ سے پوچھیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ تشدد میں ملوث 2 لوگوں کےخلاف ایکشن لیں۔
Comments are closed.