راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہنے اور درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت اور اسکردو کا دورہ کیا جہاں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فوجی دستوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور مشکل موسمی حالات اور چیلنجز کے باوجود جوانوں کی بہترین تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثرجواب دینے کے لیے اعلی سطح کی تیاری پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے گلگت میں ایس سی او کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اس پارک سے آئی ٹی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ پارک علاقے میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے محرک کے طور پر کام کرے گا۔
#COAS visited Skardu and Gilgit today. On arrival at Skardu, COAS was briefed on latest situation and operational preparations of FCNA troops deployed along #LOC. Interacting with officers and men, COAS appreciated their high morale, operational readiness (1/4) pic.twitter.com/Y4aKjtJYks
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 6, 2020
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس سی او کی کاوشوں کا اعتراف کیا، دور دراز علاقوں میں آئی ٹی کلسٹرز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
Comments are closed.