آرمی چیف کی ملاقات،ہنگری کے وزیرخارجہ نے سکالرشپ بڑھا دیئے
ہنگری کی تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی،جنرل باجوہ نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکرکیا
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے بڈاپاسٹ میں ملاقات کی۔ہنگری کے وزیر خارجہ کی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکرکیا۔ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔آرمی چیف نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.